December 13, 2018

وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شامل ارکان کو ہائی کورٹ کی نوٹس

وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم میں شامل ارکان کو ہائی کورٹ کی نوٹس
Photo Credit To file

 حیدرآباد 13 مارچ/ آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس کے 22ارکان اسمبلی کی حکمران جماعت تلگودیشم میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے حیدرآباد ہائی کورٹ نے اس کی وضاحت طلب کی اورنوٹس جاری کی ہے۔انحراف کرنے والے ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی ۔اس عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی بنچ نے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کی ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

Post source : urduleaks news network