September 20, 2018

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے 20 مارچ کو نئی دہلی میں آسام اور میزورم کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ طلب کی

نئی دہلی،13 مارچ؍مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بین ریاستی سرحدی معاملے پر اگلے ہفتے آسام اور میزورم کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ ہوگی۔ دونوں ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ 20 مارچ 2018ء کو نئی دہلی میں مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا نے طلب کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب للتھانولا کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ یہ خط 9 مارچ 2018ء کو بیرابی واقعے سے متعلق جناب للتھانولا کی طرف سے ایک مراسلے کے جواب میں جناب راجناتھ سنگھ نے لکھا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ آسام اور میزورم کی ریاستی سرکاروں کو امن اور انتظام برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہئیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملوں کو آپسی اور باہمی طورپر حل کرنا چاہئے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ میزورم اور آسام کی سرکاریں بیرابی میں صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات کریں گی۔

Post source : Pib