جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کاروں کے گودام میں لگی آگ

حیدرآباد: شہر میں آتشزدگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہرپائی جاتی ہے۔ تازہ طورپر مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کونڈہ پورمیں کاروں کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہیمادھا پورکےر فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ دھوئیں کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قریب 70 لاکھ روپئے مالیتی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ یہ حادثہ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جس کی وجہہ سے کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button