June 19, 2018

وزیراعظم فلسطین کے قافلہ میں دھماکہ

وزیراعظم فلسطین کے قافلہ میں دھماکہ
Photo Credit To arrange

دہلی 14 مارچ (ایجنسیز) فلسطین کے وزیراعظم کے قافلہ میں دھماکہ کیا گیا۔ فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قافلے میں دھماکہ ہوا ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ آج غرب اردن سے غزہ کی پٹی کےدورے پرآئے جہاں شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر ان کے قافلے کے قریب زور دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ البزم نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں مقام واقعہ پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواید جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم غزہ میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہے تھے کہ ان کے قافلےکو دھماکے سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ تا حال کسی گروپ کی طرف سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

Post source : agencies