December 13, 2018

بھارت اور سری لنکا کے مابین اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت

نئی دہلی، 14؍مارچ /  مرکزی کابینہ کو  وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ، بھارت اور سری لنکا کے مابین اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر 15جنوری 2018 پر قانون و انصاف اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کےو زیر جناب روی شنکر پرساد کے دورۂ سری لنکا کے دوران  دستخط ہوئے تھے۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد یہ ہے کہ ای-حکمرانی، کم سے کم حکمرانی، ای- پبلک خدمات بہم رسانی، سائبر سلامتی، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکوں، اسٹارٹ اَپ ایکو نظام وغیرہ کے سلسلے میں قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا نفاذ آئی ٹی اور ای پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ یہ ورکنگ گروپ طرفین کے نمائندگان پر مشتمل ہوگا۔ بی ٹو بی اور جی ٹو جی دونوں شعبوں میں آئی سی ٹی باہمی تعاون کو بڑھاوا دیا جائے گا۔

Post source : Pib