September 20, 2018

ملک میں رامائن سرکٹ کا فروغ

نئی دہلی،14 مارچ؍سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت کی سوودیش درشن اسکیم کے تحت رامائن سرکٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں سیتامڑھی، بکسر اور دربھنگہ ان پندرہ مقامات میں شامل ہے، جن کی ملک میں اس سرکٹ کے تحت فروغ کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ بہار سرکار نے رامائن سرکٹ کے تحت سیتامڑھی ، بکسر اور دربھنگہ کی ترقی کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے اور 13 فروری 2018ء کو سیاحت کی وزارت میں ایک پروجیکٹ پر پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا ہے اور تبادلہ خیال کی بنیاد پر ریاستی سرکار سے اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اس پروجیکٹ پر دوبارہ کام کی درخواست کی گئی ہے۔

Post source : Pib