June 19, 2018

اترپردیش اور بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو لگا دھکا

اترپردیش اور بہار کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو لگا دھکا

نئی دہلی ۔14 مارچ ( اردو لیکس)  اترپردیش اور بہار میں منعقد ہوے تین لوک سبھا کی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو دھکا لگا ۔اترپردیش کے پھول پور لوک سبھا کی نشست پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار ناگیندرا سنگھ 59 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔اسی طرح چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقہ گورکھپور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار پراوین کمار نشاد 21 ہزار ووٹ سے منتخب ہوگئے ۔جبکہ بہار میں لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی پارٹی کے امیدوار سرفراز عالم آریا لوک سبھا سے 61 ہزار ووٹ سے کامیاب ہوگئے ۔

Post source : Urduleaks news network