September 30, 2020

حیدرآبد ہائیکورٹ کوپیر سے گرمائی تعطیلات

حیدرآبد ہائیکورٹ کوپیر سے گرمائی تعطیلات رہیں گی ۔ 31 مئی تک عدالت کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ تعطیلات کے دوران حسب بیجا ،ضمانت قبل از گرفتاری ،درخواست ضمانت،ایمرجنسی خدمات ،لنچ موشن،ارجنٹ موشن کی درخواستوں کو سماعت کیلئے قبول کیا جائے گا ۔

تعطیلات کے پیش نظر جسٹس راج شیکھر ریڈی ،جسٹس شنکر نارائن پر مشتمل ڈیوژن بنچ اور جسٹس ستیہ نارائنا مورتی پر مشتمل سنگل بنچ پرسوں سے اتوار تک کام کریں گے ۔ 9 مئی سے 15 مئی تک جسٹس پی وی سنجے کمار ،جسٹس ایس وی بھٹ پر مشتمل ڈیویژن بنچ کے علاوہ جسٹس سی پراوین کمار پر مشتمل سنگل بنچ خدمات انجام دے گا۔ 16 مئی سے 22 مئی تک جسٹس پی نوین راو ،جسٹس ایم ایس کے جیسوال پر مشتمل ڈیویژن بنچ ،جسٹس یو درگاہ پرساد راو پر مشتمل سنگل بنچ کام کرے گا۔ 23 مئی سے 31 مئی تک ،جسٹس اے وی سیشا سائی ،جسٹس ایم سیتا رام مورتی پر مشتمل ڈیویژن بنچ ،جسٹس بی شیوا شنکر راو پر مشتمل سنگل بنچ خدمات انجام دے گا ۔
ہ