September 29, 2020

تلنگانہ میں 15 مئی سے قبل ایمسیٹ کے انعقاد پر غور

صدرنشین تلنگانہ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پاپی ریڈی نے بتایا کہ 15مئی سے پہلے  ایمسیٹ امتحان منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک دو دن کے اندر ایمسیٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ سرکاری کالجس اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہی ایمسیٹ امتحان منعقد ہوگا۔ سرکاری اساتذہ کے علاوہ دیگر سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ پاپی ریڈی نے مزید کہا کہ مستقبل میں خانگی تعلیمی اداروں میں کوئی بھی انٹرنس امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔ ایمسیٹ کے جن امیدواروں کو سنٹر خانگی تعلیمی اداروں میں الاٹ کیا گیا تھا ایسے امیدواروں کو نئے ہال ٹکٹس آن لائن کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے ۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے نیٹ کا احاطہ کیا جائے گا۔