October 01, 2020

تلنگانہ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس

 پی اے سی کی صدرنشن ڈاکٹر جے گیتاریڈی کی صدارت میں تلنگانہ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کا اجلاس ہفتہ کواسمبلی کے کمیٹی ہال میں منعقدہوا۔۔ اجلاس میں اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری کے علاوہ مختلف جماعتوں کے ارکان جیون ریڈی ‘ بالاراجو ‘ گنگولا کملاکر ‘ راملو نائک ‘ ڈاکٹر لکشمن اور دوسرے موجود تھے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ مجالس مقامی اداروں میں ہونے والی آڈیٹنگ کو بھی پی اے سی کے دائرہ میں لایا جائے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ 1971سے محکمہ مال کی کارکردگی کا پی اے سی جائزہ نہیں لے رہی ہے۔اگلااجلاس 9مئی کو رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔