October 01, 2020

چف منسٹرتلنگانہ نے اپوزیشن قائدین کے ساتھ کھانا کھایا

تلنگانہ کے چیف منسٹرچندرشیکھرراو نے ہفتہ کوم ایک شادی کی تقریب میں اپوزیشن قائدین کے ساتھ  کھانا کھایا۔ گورنمنٹ وہپ گمپاگوردھن کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں کے سی آر کے علاوہ اپوزیشن قائدین جاناریڈی ‘ محمد علی شبیر اور سابق رکن پارلیمنٹ جی ویویک اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اپوزیشن قائدین سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ ان تمام کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا۔