September 30, 2020

اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلوں کے لئے شعور بیداری مہم

حیدرآباد کے کلکٹرراہول بوجا نے ہفتہ کو اقلیتی اقامتی اسکول میں طلبہ کے داخلوں کے لئے شعور بیداری لانے کی مہم شروع کی۔

انھوں نے  تشہیری گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول بوجا نے کہا کہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اسی طرز پر حکومت نے اقلیتی طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اقامتی اسکولس کا قائم کئے ہیں ۔ ریاست بھر میں 68اسکولس قائم کئے جارہے ہیں جس میں ضلع حیدرآباد میں 8اسکول قائم کئے جائیں گے ۔  نئے تعلیمی سال سے ان اسکولس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا جہاں طلبہ کو مفت تعلیم کے سا تھ رہائش ‘ مفت کتابیں ‘ نوٹ بکس ‘ یونیفارمس اور علاج کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں رہنے والے  غریب مسلم خاندانوں سے خواہش کی کہ وہ ان اسکولس میں اپنے بچوں کو داخلہ دلواتے ہوئے معیاری تعلیم سے آراستہ کریں۔