October 30, 2020

سری دیوی کی بیٹی جانوی کپور نے شوٹنگ شروع کر دی

کولکتہ 27 مارچ/بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی نے اپنی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی جانوی کپور فلم دھڑک کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ چندن قبل سری دیوی کی دبئی میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی اس وقت جانوی ہندوستان میں ہی تھیں اور فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ ماں کی موت کے بعد انہوں نے شوٹنگ میں حصہ لینا بند کر دیا تھا۔اب تازہ طور پر جانوی نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ اس فلم کے بعض مناظر کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل کے پاس فلمائے گئے۔فلم ڈائریکٹر نے شوٹنگ کے بعض منظر کے ویڈیو ویڈ کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے ہیں۔

Post source : agencies