September 30, 2020

حیدرآباد میں گرج چمک کےساتھ بارش

حیدرآباد میں آج شام اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔ صبح سے جھلسا دینے والی دھوپ تھی جس سے شہری کافی پریشان تھے کہ سہ پہرکے بعد اچانک دھوپ غائب ہوگئی۔ آسماں پر بادل چھا گئے تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ کچھ ہی دیر بعد بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض مقامات پر صرف تیز ہوائیں چلیں۔ موسم کی تبدیلی سے شہریوں کو راحت ملی۔ موسم بدلتے ہی شہر میں گھنٹوں برقی سربراہی بند رہی۔ خاص طورپر حیدرآباد کے پرانا شہر میں برقی سربراہی کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔