October 30, 2020

سیاحت کی وزارت نے بے مثال بھارت سے متعلق 360 ڈگری ورچوئل ریئلٹی(وی آر) کا آغاز کیا

 

نئی دہلی؍26 اپریل2018،حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے آج گوگل انڈیا کے تعاون سے بے مثال بھارت https://t.co/H1VdcNXBUR. سے متعلق 360 ڈگری ورچوئل ریئلٹی (وی آر) لانچ کیا۔ہندوستان کو متنوع تجربات کی سرزمین قرار دیتے ہوئے سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب کے جے الفونس نے کہا کہ ہندوستان ایک مثالی سرزمین ہے، جہاں موسم ، جغرافیہ، ثقافت، فن ، ادب اور خوردو نوش سے متعلق منفرد تجربات ہوتے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کو ہمارے ملک کی خوشحال وراثت میں غوطہ زن کرنا چاہتی ہے اور گوگل کی شراکت داری کے ذریعے حکومت نئے اور عالمی سامعین کو جوڑنا چاہتی ہے اور انہیں ایسے مواد دستیاب کراناچاہتی ہے جسے پہلے نہیں دیکھا گیا ۔

 

تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کے جے الفونس نے مزید کہا کہ کم لاگت پر؍یا مفت ورچوئل ریئلٹی کو عام لوگوں تک لے جانے سے مثالی یادگاروں اور دیگر سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا، جس میں خصوصی توجہ عجائب گھروں پر ہوگی۔

 

انکریڈبل انڈیا اِن 360ڈگری ہمپی، گوا، دہلی اور امرتسر کا سفر کراتی ہے اور ایسی جگہوں اور لوگوں کا پتہ لگاتی ہے، جو ہندوستان کی ان مثالی جگہوں کو بے مثال بنادیتی ہے۔مزید ویڈیوز https://g.co/incredibleindia . پر دستیاب ہوں گی۔

 

ورچوئل ریئلٹی ویڈیو کی لانچنگ تقریب میں وزارت سیاحت کی سیکریٹری محترمہ رشمی ورما اور دیگر سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر پالیسی پلاننگ اینڈ گورنمنٹ(گول انڈیا)کے ڈائریکٹر جناب چیتن کے اور گوگل کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

 

Post source : Pib