August 14, 2020

وہ دن گئے جب ماں باپ بچوں کی شادیاں اپنی مرضی سے کرتے تھے: شکتی کپور

ممبئی 28 اپریل(اردولیکس) ہندی فلموں کے مشہورویلن شکتی کپورنے کہا کہ وہ وقت گزرگیا جب ماں باپ اپنے بچوں کی شادیاں اپنی مرضی سے کیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی بیٹی اداکارہ شردھاکپوراپنی پسند کےلڑکے سےشادی کریں گی۔ انھوں نے انکی بیٹی کی شادی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اب بچوں کی زندگی سمیت تمام معاملات میں ان کی مرضی پوچھنی پڑتی ہے۔ شکتی کپور نے بتایا کہ اس وقت انکی بیٹی اپنے کریئرمیں بہت زیادہ مصروف ہے لیکن جب بھی وہ اپنی پسند کےلڑکےسےشادی کریگی توانھیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Post source : urduleaks news network