August 14, 2020

نمائش :‘‘بھارت اوردنیا ،نوداستانوں میں ایک تاریخ ’’بھارت کی آزادی کے 70برسوں کی یادگارمنانے کے لئے قومی میوزیم میں نمائش کا افتتاح

 

نئی دہلی ،7مئی  : اندراگاندھی نیشنل سینٹر فاردی آرٹس ( آئی جی این سی اے) کے صدرجناب رام بہادررائے نے 5مئی ،2018کو نیشنل میوزیم واقع نئی دہلی میں، اپنی نوعیت کی اولین زبردست نمائش جس کا تعلق بھارتی تہذیب سے  ہے ،کا افتتاح کیاہے ۔ بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمشنر سرڈومونک ایسکوئتھ ، دلی سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹرجنرل جناب ایل این شرما ،برٹش میوزیم کے ڈائرکٹرڈاکٹرہارٹ وک فشراورسی ایس ایم وی ایس کے ڈائرکٹر،ڈاکٹرسبے ساچی مکھرجی ، قومی میوزیم کی نمائش کی انچارج ڈاکٹرانامیکا پاٹھک ، ڈی جی اے ایس آئی ، محترمہ اوشاشرما بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

          یہ نمائش میوزیم کے تعاون واشتراک سے غیرمعمولی اہتمام کے طورپرمنعقد ہوئی ہے اوراس تعاون واشتراک میں برٹش میوزیم لندن ، نیشنل میوزیم نئی دہلی اورچھترپتی شیواجی مہاراج واستوسنگھرالیہ ( سی ای ایم وی ایس ) ممبئی اور وزارت ثقافت کا ہاتھ بھی اس میں شامل ہے ۔

Post source : Pib