November 21, 2018

سڑک پرگھوم رہے تھے شیطان پولیس نے پکڑلیا

سڑک پرگھوم رہے تھے شیطان پولیس نے پکڑلیا

آندھراپردیش 25 مئی (اردولیکس) آندھراپردیش کے شہر وجئے وڑہ میں شارٹ فلم بنانے کے نام پر آدھی رات کو نوجوانوں نے لوگوں کو شیطان کے روپ میں خوب ڈرایا۔ رات دیر گئے کچھ نوجوان شیطانوں کا حلیہ بنا کرسڑکوں پرنکل آئے انھیں دیکھ کرمقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔ اسی دوران وہاں سے پولیس گزررہی تھی پولیس نے جب شیطانوں کو پکڑا تواصلیت کا پتہ چلا۔ نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی اورانھیں دوبارہ اس طرح لوگوں کو پریشان کرنے پرقانونی کاروائی کا انتباہ دیا گیا۔

Post source : Urduleaks news network