October 01, 2020

کریمنگر میں تیندوا کنویں میں گر پڑا

کریمنگر میں تیندوا کنویں میں گر پڑا

ریاست تلنگانہ کے ضلع کریمنگر کے ایک کنویں میں تیندوا گرپڑا۔ مقامی لوگوں نے منگل کی صبح دیکھا کہ ایلنتہ کنٹہ گاوں کے ایک کھیت کے کنویں میں تیندوا پڑا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی گئی۔ ورنگل سے ریسکیو ٹیم کریمنگر پہنچی اور چیتے کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ معلوم ہوا ہےکہ اس کنویں میں مرنے والی مرغیوں کو پھینکا جاتا ہے۔ شبہ ہے کہ غذا کی تلاش میں بھٹکتا ہوا یہ تیندوا وہاں پہنچا اور کنویں میں گر پڑا۔

Post source : urduleaks report