November 21, 2018

جولائی سے یاہو میسنجر کام کرنا بند کردے گا

جولائی سے یاہو میسنجر کام کرنا بند کردے گا

حیدرآباد ۔9 جون ( اردو لیکس)  ایک زمانہ کا مشہور مسیجنگ ایپ یاہو میسنجر ایندہ بند ہونے والا ہے یاہو میسنجر 90 کے دہے میں کمپیوٹر پر چاٹنگ کرنے کا ایک بہترین ایپ تھا لیکن گزشتہ چند برسوں سے اسمارٹ فون کے استعمال میں اضافہ اور مختلف سوشل نیٹ ورک ایپ بشمول واٹس ایپ ،ٹیوٹر ،فیس بک کے عام ہونے کے بعد یاہو میسنجر کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے کمپیوٹر کے ذریعہ ہی یاہو میسنجر سے چاٹنگ کی جا سکتی ہے یاہو میسنجر نے ویڈیو چاٹ کی بھی سہولت فراہم کی تھی لیکن اب اس ایپ کو استعمال نہیں کیا جا رہا ہے کمپنی نے 17 جولائی سے یاہو میسنجر بند کردینے کا اعلان کیا ہے البتہ یاہو آئی ڈی کارکرد رہے گی جو یاہو میل کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے 

Post source : Urduleaks news network