August 14, 2020

یشودہا اسپتال کی مسلمہ حیثیت ختم کردینے ایم اے خان کا مطالبہ

یشودہا اسپتال کی مسلمہ حیثیت ختم کردینے ایم اے خان کا مطالبہ
Photo Credit To file photo

کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے یشودہا اسپتال کی مسملہ حیثیت ختم کردینے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا.وقفہ صفر کے دوران اس مسلہ کو اٹھاتے ہوے رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو حیدراباد کے ملک پیٹ میں واقع یشودہا اسپتال کو گزشتہ ماہ خرابی صحت کے باعث,رجوع ہوے تھے اسپتال کے عملہ نے ان کی بیوی کے غیر ضروری ٹسٹ کرواتے ہوے 45 ہزار روپیے کا بل تھما دیا.ایچ آئی وی کا بھی ٹسٹ کروایا گیا.انھوں نے کہا کہ راجیہ سبھاکے رکن کا تعارف کروانے کے باوجود کسی قسم کا پاس و لحاظ نہیں کیا گیا.ایم اے خان نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن کے ساتھ ہی ایسی حرکت کی گئی تو عام آدمی کے ساتھ کس طرح برتاو کیا جارہا ہوں گا.

رکن نے کہا کہ کارپوریٹ اسپتال کو حکومت کی جانب سے کئی رعایتیں دی جاتی ہے لیکن علاج کے دوران وہ مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں کررہے ہیں انھوں نے اسپتال کو دی جانے والی رعایتیں بھی ختم کردینے کا مطالبہ کیا.  

Post source : agency