October 01, 2020

نیٹ پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ نے نیٹ پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ آج ہوئی بحث میں خانگی کالجس کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون اور اقلیتی خانگی اداروں کی جانب سے کپل سبل نے حصہ لیا۔

ریاست آندھرا پردیش نے عدالت کو بتایا کہ نیٹ سے ریاست کے طلباء کو نقصان ہوگا۔ کیونکہ نیٹ کا نصاب سی بی ایس ای کی طرز کا ہے جس سے تلگو سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو نقصان ہوگا ۔ اس سال عدالت سے اے پی کو نیٹ سے مستثنُی قرار دینے کی خواہش کی گئی۔ اس دوران گجرات حکومت نے عدالت کو بتایا کہ نیٹ سے ریاست کے 60 ہزار طلباء پر اثر پڑے گا۔ گجرات نے بھی جاریہ سال ریاست کو نیٹ سے مستثنُی قرار دینے کی خواہش کی۔ اس کیس کی اگلی سنوائی کلا ہوگی۔