September 30, 2020

عصمت ریزی معاملہ میں گوا کے رکن اسمبلی خود سپرد

عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا کرنے والے گوا کے رکن اسمبلی اٹاسینو نے اپنے آپکو پولیس کے حوالہ کردیا۔ ان کے خلاف ایک 16 سالہ نیپالی لڑکی نےعصمت ریزی کی شکایت کی جس کے بعد مونساریٹ پولیس نے ایم ایل اے کے خلاف کیس درج کرلیا تھا۔ کیس درج کرنے کے بعد وہ خودسپرد پوگئے۔ دوسری جانب اٹاسینو کا کہنا ہے کہ ان پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔