September 30, 2020

خانگی غیرامدادی کالجس پہلے سے طئے شدہ امتحان نہیں کرواسکتے : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں آج نیٹ پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمٰی نے کہا کہ غیر امداد یافتہ خانگی میڈیکل کالجس میں حال ہی میں بحال کئے گئے سنگ ونڈو انٹرنس نیٹ کے علاوہ ایم بی بی  ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لئے اپنے پہلے سے طئے شدہ ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہِں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل سے کہا کہ جن ریاستوں نے پہلے ہی داخلہ ٹیسٹ کروائے ہیں، وہ اس سال داخلے کا عمل جاری رکھ سکتے یں یا نہیں اس سلسلے میں مرکز سے ہدایت لیں۔