September 30, 2020

بارش نے پچھلے دس سال کا ریکارڈ توڑدیا

بارش نے پچھلے دس سال کا ریکارڈ توڑدیا
Photo Credit To file photo

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات دیر گئے سے صبح تک ہوئی بارش نے پچھلے دس سال کا ریکارڈ توڑدیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قرب 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سال 2006 میں بھی بہت زیادہ بارش ہوئی تھی لیکن اتنی موسلا دھار نہیں تھی۔ گرج،چمک اور کڑک کے ساتھ ہوئی بارش نے نہ صرف حیدرآباد بلکہ دوسرے علاقوں میں بھی تباہی مچائی۔ آج شام تک بھی سڑکوں سے درختوں کو ہٹانے اور بجلی کے کھمبوں کو درست کرنے کا کام جاری رہا۔

Post source : urduleaks