July 16, 2019

سابق ایم پی عادل آباد راٹھوڑ رمیش بھی ناراض، ٹی آرایس چھوڑنے کا فیصلہ

سابق ایم پی عادل آباد راٹھوڑ رمیش بھی ناراض، ٹی آرایس چھوڑنے کا فیصلہ
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 8 ستمبر(اردولیکس) ورنگل سے تعلق رکھنے والی خاتون لیڈرکونڈہ سریکھا کے بعد اب ضلع نرمل خانہ پورسے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ راٹھوڑ رمیش نے بھی ٹی آرایس سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق راٹھوڑ رمیش کا کہنا ہےکہ کے سی آر کی جانب سے خانہ پورسےٹکٹ دینے کے تیقن پرہی انھوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیارکی تھی لیکن انھیں نظرانداز کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی حال میں خانہ پور سے مقابلہ کرینگے اورکے سی آربھی یہاں آکر مقابلہ کریں تو ان کی کامیابی کونہیں روک سکتے۔

Post source : urduleaks news network