November 21, 2018

امیتابھ اورعامرکی فلم ٹھگس آف ہندوستان کا ٹائیٹل لوگوریلیز

امیتابھ اورعامرکی فلم ٹھگس آف ہندوستان کا ٹائیٹل لوگوریلیز

ممبئی 18 ستمبر(اردولیکس) بالی ووڈ کی فلم ٹھگس آف ہندوستان کا ٹائیٹل لوگو ریلیزکیا گیا ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ پہلی مرتبہ اس فلم میں امیتابھ بچن اورعامرخان ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ بچن ایک نئے اورمنفرد اندازمیں نظرآئیں گے۔ یہ فلم 8 نومبرکو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم یش راج بیانرتلے بنائی جارہی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اورعامرخان کے علاوہ کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا ملک بھی نظرآئیں گے۔

Post source : Urduleaks news network