November 21, 2018

سلمان خان فلم لوراتری کا نام تبدیل

سلمان خان فلم لوراتری کا نام تبدیل

ممبئی 19 ستمبر(اردولیکس) بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بنائی جارہی فلم لوراتری کا نام بدل کراب لویاتری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے زریعہ سلمان اپنے بہنوئی آیوش شرما کو لانچ کررہے ہیں۔ اس فلم کے ٹائیٹل کو لے کروشوا ہندوپریشد نے شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمکے نام سے ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ آخرکارسلمان خان نے اس فلم کا نام لوراتری سے بدل کرلویاتری کردیا ہے۔ 5 اکتوبرکو فلم کی ریلیز کا منصوبہ ہے۔سلمان خان نے خود ٹویٹرپیام میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔

Post source : Urduleaks news network