November 21, 2018

چندرابابو نائیڈو کا امریکہ میں زراعت پر خطاب

آندھرا پردیش 25 ستمبر/ آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ خوشحالی کے ساتھ معیاری زندگی ہمارا مقصد ہے اور صفر بجٹ قدرتی کاشتکاری مددگارثابت ہوسکتی ہے۔چندرابابونائیڈو جو امریکہ کے دورہ پر ہیں، نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ’’مالیاتی دیرپا زراعت:عالمی مسائل اور چیلنجس‘‘کے موضوع پر اپنے کلیدی خطبہ میں صفر بجٹ قدرتی کاشتکاری کے اصولو ں کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے ہر ایک موضع کو ایک بنیاد کے طورپر لیتے ہوئے اس کو روایتی طریقہ سے صفر بجٹ قدرتی کاشتکاری میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔سال 2022تک اے پی ،اقوام متحدہ کے 17دیرپاترقی کے مقاصد کو حاصل کرلے گا۔

Post source : urduleaks news network