April 24, 2019

جھونپڑی کو آگ لگ گیی، ضعیف جوڑے کی موت۔ جگتیال ضلع میں حادثہ

جھونپڑی کو آگ لگ گیی، ضعیف جوڑے کی موت۔ جگتیال ضلع میں حادثہ

جگتیال 29 ستمبر/ جھونپڑی کو آگ لگنے کی وجہہ سے ضعیف جوڑے کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال ویلگاٹور منڈل کے موضع رامنور میں پیش آیا۔90 سالہ شنکرایااور اسکی بیوی 70 سالہ لکشمی کل رات چراغ جلا کر سوگیے تھے۔ رات دیر گئے جلتا ہوا چراغ شوہر کے بستر پر گر پڑا اور آگ لگ گیی جسکے نتیجے میں شوہر جھلس کر فوت ہو گیا۔ اسکی بیوی بیمار بتایی گیی ہے وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی۔وہ اپنے شوہر کی جان بچانا تو دور خود کی جان بھی نہیں بچاسکی، آگ لگنے سے جھونپڑی میں دھواں بھر گیا تھا جس‌کی وجہ سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور اسکی بھی موت ہوگیی۔