نیشنل

گورنر تمیلی سائی سونداراجن توازن کھو کر گر پڑیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: تمل ناڈو میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران گورنر تلنگانہ اچانک گرپڑیں، یہ واقعہ کل پیش آیا تاہم اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر آج وائرل ہوگیا۔ تمیلی سائی تمل ناڈو کے مہابلی پورم کے قریب پٹی پولم گاوں میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئیں، جب وہ کارپیٹ سے گذرتے ہوئے اپنی کار کی سمت جارہی تھی تو اچانک وہ توازن کھو کر گرپڑیں۔کے ساتھ ہی ان کا سیکوریٹی عملہ چوکس ہوگیا اور انھوں نے گورنر کی اٹھنے میں مدد کی۔ اس واقعہ میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بعدازاں گورنر نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گرنے کے واقعہ کی ٹی وی نیوز بنے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button