April 24, 2019

چندرابابو کا وزیراعظم کو مکتوب

چندرابابو کا وزیراعظم کو مکتوب
Photo Credit To file

آندھراپردیش 13 اکتوبر(اردولیکس) طوفان تتلی نے اڈیشہ اوراے پی میں زبردست تباہی مچائی۔ اس دوران آندھراپردیش کے چیف منسٹرچندربابو نائڈو نے تتلی طوفان سے متاثرہ اضلاع سریکاکولم اور وجے نگرم اضلاع کے لئے مرکز ی حکومت سے 1200کروڑ روپے کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کواس سلسلے میں ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مدد کی خواہش کی۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کو تتلی طوفان سے 2800 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ مرکزی حکومت ریاست کے لئے امدادی رقم جاری کرے۔

Post source : urduleaks