November 21, 2018

نوہیرا شیخ کے خلاف آندھراپردیش سی آئی ڈی نے بھی درج کیا کیس

نوہیرا شیخ کے خلاف آندھراپردیش سی آئی ڈی نے بھی درج کیا کیس

 

حیدرآباد ۔17 اکتوبر ( اردو لیکس ) ہیرا گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف آندھراپردیش کی سی آئی ڈی پولیس نے بھی ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اے پی کے چتور ضلع کے گورم کنڈہ سے تعلق رکھنے والی نوہیرا شیخ نے چتور ضلع کے مدناپلی، پیلرو، کتہ کوٹہ، تروپتی اور کئی مقامات کے 40 ہزار سے زائد افراد نے ہیرا گولڈ کمپنی میں ڈپازٹ کیا تھا جن میں اکثریت مسلمانوں کی بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق نوہیرا شیخ کی دھوکہ دہی سے متعلق سب سے پہلا کیس چتور ضلع کے کلاکلا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا اب تک نوہیرا شیخ کے خلاف تین ریاستوں میں 11 کیس درج ہوے ہیں جن میں تلنگانہ میں دو ،اے پی میں دو اور کرناٹک میں 7 کیس درج ہوے ہیں بتایا گیا ہے کہ نوہیرا شیخ نے سینکڑوں کروڑ روپے عوام سے اکھٹا کئے ہیں گزشتہ روز حیدرآباد کی سی سی ایس پولیس نے سینکڑوں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہیرا گروپ کمپنیز کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو دہلی میں گرفتار کرتے ہوئے حیدرآباد لایا ہے اور نامپلی کی 12 ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا 

Post source : Urduleaks news network