November 21, 2018

ایک ہی بچہ دانی سے ماں اور بیٹی کا جنم!

ایک ہی بچہ دانی سے ماں اور بیٹی کا جنم!

پونے ۔18 اکتوبر ( اردو لیکس) ہندوستان میں ڈاکٹروں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جسے ناقابل یقین کہا جا سکتا ہے لیکن یہ ایک سچ ہے مگر اسلام اس طرح کے علاج کی اجازت نہیں دیتا ۔اس کارنامہ میں ڈاکٹروں نے ایک ہی بچہ دانی سے ماں اور بیٹی کو جنم دیا ۔ایشیاء میں پہلی مرتبہ اس طرح کا واقعہ مہاراشٹر کے پونے میں پیش آیا ۔جہاں گیالکسی کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے پیدایشی طور پر بچہ دانی نہ رکھنے والی میناکشی نامی خاتون کو اس کی ماں نے اپنی بچہ دانی بیٹی کو عطیہ میں دے دیا ۔جس کی پیوندکاری کی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق ماں کی بچہ دانی میناکشی کے جسم میں پیوندکاری کے لئے انھیں 8 گھنٹے طویل سرجری کرنی پڑی ۔اور سرجری کامیاب رہی ۔ڈاکٹروں کے مطابق میناکشی کا تعلق گجرات سے ہے جاریہ سال مارچ میں میناکشی حاملہ ہوگئی اور دوبارہ گیالکسی کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹروں سے رجوع ہوئی جہاں اس کا علاج کیا گیا اور 32 ہفتے 5 دن بعد میناکشی نے ایک لڑکی کو جنم دیا ۔ماں اور بچی دونوں صحت مند بتاے گئے 

Post source : urduleaks news network