November 21, 2018

جیہ للیتا کی آخری رسومات پرخرچ ہوئے 99.33 لاکھ روپئے

جیہ للیتا کی آخری رسومات پرخرچ ہوئے 99.33 لاکھ روپئے

چینئی 22 اکتوبر(ایجنسیز) سابق چیف منسٹرتمل ناڈو جیہ للیتا کی آخری رسومات کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 99.33 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔ مدورائی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے قانون حق اطلاعات کے تحت ایک درخواست داخل کرتے ہوئے یہ پوچھا تھا کہ جیہ للیتا کے علاج اوران کی آخری رسومات کیلئے کتنی رقم خرچ کی گئی ہے۔ جواب میں عہدیداروں نے بتایا کہ علاج کی رقم ریاستی حکومت کی جانب سے ادا نہیں کی گی البتہ آخری رسومات کیلئے خرچ کی گئی رقم کا ذکرکیا گیا ہے۔

Post source : agencies