November 21, 2018

جاریہ سال دسمبر تک میٹرو ٹرین ہایی ٹیک سٹی کا بھی کرلے گی احاطہ

جاریہ سال دسمبر تک میٹرو ٹرین ہایی ٹیک سٹی کا بھی کرلے گی احاطہ
Photo Credit To file

حیدرآباد 22 اکتوبر/ شہر حیدرآبادکی ہائی ٹیک سٹی روٹ پر ہجوم سے نمٹنے کیلئے حیدرآبا دمیٹرو ریل تیز رفتاری سے اس لائن پر میٹر و کے کام کر رہی ہے اور جاریہ سال دسمبر تک اس کو مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔میٹر و ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے یہ بات بتائی۔مسافر اس سال کے ختم تک ناگول علاقہ سے سائبرٹاور س کے قریب کرائی ڈینٹ ہوٹل تک خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امیرپیٹ ، ہائی ٹیک سٹی علاقوں پر تعمیراتی کام مکمل ہوگئے ہیں اور سگنلنگ و الیکٹریکل کے کام کئے جارہے ہیں۔اس پٹی پر ٹرینیں دوسری راہداریوں کے مقابلے ہر 3.5منٹ کے وقفہ سے چلیں گی۔

Post source : urduleaks news network