November 21, 2018

ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے اب نکلیں گے صرف 20 ہزار

ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے اب نکلیں گے صرف 20 ہزار

حیدرآباد ۔ 30اکتوبر ( اردو لیکس ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) کے کھانے دار کل چهارشنبه کی آدھی رات سے ا اے ٹی ایم سے روزآنہ صرف 20 ہزار روپے ہی نکال سکتے ہیں ایس بی آئی نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن میں اضافہ کرنے کے لئے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے 31 اکتوبر کی رات 12 بجے کے بعد سے ایس بی آئی کے کھاتے دار جو ایس بی آئی کلاسک یا ماسٹرو ڈیبٹ اے ٹی ایم کارڈ رکھتے ہیں وہ کل سےروزآنہ 20 ہزار روپے سے زیادہ نہیں نکال سکیں گے ۔فی الوقت اے ٹی ایم سے 40 ہزار روپے تک رقم نکالنے کی سہولت ہے ۔20 ہزار سے زیادہ رقم نکالنے کی سہولت کے لئے کھاتہ داروں کو ” ہائی ویرینٹ ڈیبٹ کارڈ ” کے لئے متعلقہ بینک میں درخواست داخل کرنی ہوگی ۔

Post source : urduleaks news network