November 21, 2018

افتتاحی تقریب : ہند – جاپان مشترکہ فوجی مشقیں دھرما گارجین 2018 ء

نئی دہلی، یکم   نومبر / ہندوستان اور جاپان کی فوجوں کے درمیان ایک مشترکہ  فوجی مشق  ‘‘ دھرما گارجین   – 2018  ’’   ، یکم نومبر ، 2018 کو میزورم ( ہندوستان ) کے کاؤنٹر انسرجنسی  اور جنگل وارفیئر اسکول   ویرنگتی میں شروع ہو گئی ہے ۔  جاپانی دستے کی نمائندگی  32 ویں انفینٹری بٹالین کر رہی ہے ، جب کہ ہندوستانی دستے کی نمائندگی  61 گورکھا رائفل  کر رہی ہے ۔  دونوں بٹالینوں میں لگ بھگ ایک ایک پلٹن ہے ۔  یہ دونوں پلٹنیں  اس فوجی مشق  میں حصہ لے رہی ہیں ۔ دونوں ملکوں  کے دستوں نے اپنے اپنے ملک کے  قومی ترانے بجاکر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا ۔

          یہ اپنے قسم کی پہلی فوجی  مشق ہے ،  جو  14 دن تک چلے گی ۔  اس فوجی مشق کے دوران انڈور کلاسیں اور آؤٹ ڈور تربیتی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔ اس فوجی مشق کا مقصد  فوج سے فوج کے درمیان  تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے علاوہ  ، دونوں ملکوں کی  فوج کے درمیان ہنر مندی اور تجربات کا تبادلہ بھی کرنا ہے ۔  اس فوجی مشق کے دوران  عالمی دہشت گردی  سے لڑنے کی حربی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی ۔ دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان  مختلف ماحول میں کارروائی کرنے کی صلاحیت  کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی ، جو کہ کسی بھی مشترکہ  آپریشن کی کامیابی کے لئے نہایت  اہم ہے  ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/1CR70.jpeg

          دونوں ملکوں کی فوجیں مشترکہ طور  پر  ایسے خطرات سے نمٹنے کے لئے تربیت  ، منصوبہ بندی اور منظم حربی مشقیں بھی کریں گی   ، جو  شہری جنگی حالات  کے دوران رونما ہو سکتے ہیں ۔  یہ فوجی مشقیں ایک دوسرے کی فوج  کا احترام کرنے  اور باہمی  سمجھ  کو فروغ دینے میں زبردست مدد گار ثابت ہوں گی ۔

Post source : pib