November 21, 2018

موٹرسائیکل سوارکو31 ہزار500 روپئے جرمانہ

موٹرسائیکل سوارکو31 ہزار500 روپئے جرمانہ
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 2 نومبر(اردولیکس) حیدرآباد میں ایک موٹرسائیکل سوارکومسلسل ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر135 چالانات کئے گئے۔ شہرکے مضافاتی علاقہ الوال سے تعلق رکھنے والے کرشنا پرکاش کو کل نارائن گوڑہ ٹریفک پولیس نے حمایت نگرعلاقہ میں اس وقت روک لیا جب وہ ٹووہیلرپرہیلمیٹ کے بغیرسفرکررہا تھا۔ اس دوران پولیس نے ای چالان ایپ کے زریعہ زیرالتواء چالانات کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ اس کی گاڑی کو 135 ای چالان کئے گئے ہیں اورجرمانہ کی رقم قریب 31500 روپئے وصول شدنی ہے۔ پولیس نے اسکے خلاف کیس درج کرکے اس کی گاڑی ضبط کرلی۔

Post source : Urduleaks news network