November 21, 2018

10 لاکھ نہ دینے پرریپ کی شکایت کی دھمکی، لڑکی گرفتار

10 لاکھ نہ دینے پرریپ کی شکایت کی دھمکی، لڑکی گرفتار
Photo Credit To imagine

نوئیڈا 5 نومبر(ایجنسیز) دس لاکھ روپئے نہ دینے پرریپ کیس درج کروانے کی دھمکی دینے والی لڑکی کوگریٹرنوئیڈا پولیس نے گرفتارکرلیا۔ زرائع کے مطابق سورج پور، لکھن ویالی گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی نوجوان کی ایک لڑکی سے دوستی تھی۔ لڑکی نے کئی مرتبہ نوجوان سے مختلف بہانے بناتے ہوئے رقم حاصل کی تھی وہ کچھ دنوں سے نوجوان سے دس لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہی تھی۔ لڑکی نے نوجوان کو دھمکی دی کہ رقم نہ دینے پروہ اس کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت درج کروائے گی، نوجوان نے تنگ آکر11 اکتوبرکوپولیس سے شکایت کی تھی۔ پولیس نے ان کے فون کال ریکارڈنگ کی جانچ کرنے کے بعد لڑکی کو گرفتارکرلیا۔

Post source : agencies