November 21, 2018

بریکنگ نیوز – ٹی آر ایس لیڈر کا بے دردی سے قتل

بریکنگ نیوز – ٹی آر ایس لیڈر کا بے دردی سے قتل
Photo Credit To Social media

پرگی ۔6 نومبر ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں انتخابات سے قبل ہی سیاسی حملوں کا آغاز ہوگیا ہے اسی طرح کے ایک واقعہ میں وقاراباد ضلع پرگی منڈل کے سلطان پور میں ٹی آر ایس لیڈر کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سلطان پور میں گزشتہ چند دنوں سے دو گروہ میں لڑائی چل رہی تھی منگل کی صبح نامعلوم افراد نے ناراین ریڈی نامی ٹی آر ایس لیڈر پر پھتروں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔اس واقعہ کے خلاف ناراین ریڈی کے رشتہ داروں نے کانگریس کے چند لیڈرس پر جوابی کاروائی کی جس میں دو کانگریس لیڈرس شدید زخمی ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ سلطان پور میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے 

Post source : urduleaks news network