November 21, 2018

تحقیقاتی ٹیم کا دورہ عادل آباد- اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 کے تمام شعبہ جات کا معائنہ حالات اطمنان بخش

تحقیقاتی ٹیم کا دورہ عادل آباد- اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 کے تمام شعبہ جات کا معائنہ حالات اطمنان بخش

عادل آباد 6/نومبر (اردولیکس) حکومت کی جانب سے قائم کردہ اقلیتی اقامتی اسکولس کی بہتر کارکردگی اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک تحقیقاتی ٹیم کو تعینات کیا گیا۔جو موقع بموقع ان اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں واقع کمی و زیادتیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بہتر طور پر انجام دینے کے اقدامات کرتی ہیں۔ اسی ضمن میں تحقیقاتی ٹیم  بروز منگل عادل آباد کے اقامتی اسکول بوائز 2 پہنچکر اسکول میں موجود مختف شعبہ جات درس و تدریسی کلاسیس ؛ کچن حال؛ خورد و نوش اشیاء اور اسٹاف و طلباء کے حاضری رجسٹرس و دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا؛ اور اس موقع پر اساتذہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پرنسپل امیر عبداللہ خان اور وارڈن عامر اطہر نےتمام تفصیلات سے واقف کروایا۔ ویجلنس آفسرس نے تمام حالات کو اطمنان بخش پایا اور طلباء کو محنت و لگن سے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا اور پرنسپل امیر عبداللہ و دیگر ٹیچرس و اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں جناب امیر عبداللہ خان نے پرنسپل کی حیثیت سے جائزہ لیا۔ امیر عبداللہ خان کی قیادت میں اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے

Post source : Urduleaks news network