November 21, 2018

مانو میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

مانو میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

حیدرآباد، 6؍ نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کے سلسلے کے طور پر آج کوئز مقابلہ کا ڈی ڈی ای آڈیٹوریم اہتمام کیا گیا۔ تین اراکین پر مشتمل 39 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر محمد افروز عالم، کنوینر کوئز کے بموجب محمد شفیق، دانش، رضا اور نیہال احمد متعلم بی ایڈ سال دوم نے پہلا انعام حاصل کیا۔ ساجد عالم، نور عالم، نظام الدین متعلم ڈی ایل ایڈ سال دوم نے دوسرا اور عبداللہ رحمانی، محمد منہاج، محمد احتشام متعلم ڈی ایل ایڈ سال اول نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، ڈاکٹر عارف احمد، جناب عاطف، ڈاکٹر محمد سراج الدین و ڈاکٹر رفیع محمد دیگر نے مقابلے کے انعقاد میں حصہ لیا۔

Post source : press note