November 21, 2018

ہندوستان مزید چار سال کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشنز یونین کونسل کا رکن منتخب ہوا: منوج سنہا

نئی دہلی،  6؍نومبر، ہندوستان کو مزید 4 سال کی مدت (2022-2019) کے لئے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشنز یونین (آئی ٹی یو) کونسل کا  رکن منتخب کیا گیا ہے۔ کونسل کے لئے یہ انتخابات متحدہ عرب امارات کے دبئی میں منعقدہ آئی ٹی یو پلینی پوٹینشیئری کانفرنس 2018 کے دوران ہوئے تھے۔

 ایشیاء آسٹریلیا خطے سے کونسل کے لئے منتخب کئے گئے 13 ممالک میں ہندوستان 165 ووٹ حاصل کرکے تیسرے رینک پر آیا، جبکہ عالمی سطح پر کونسل کے لئے منتخب48 ممالک میں اس کا مقام 8واں رہا۔آئی ٹی یو کے 193رکن ممالک کونسل کے لئے  نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا نے کہا کہب

ہندوستان 1869 سے ہی آئی ٹی یو کا سرگرم رکن رہا ہے اور اس نے عالمی برادری میں ٹیلی کام کی ترقی اور ترویج کی مدد کی ہے۔ یہ ملک 1952 سے ہی آئی ٹی یو کونسل کا باضابطہ رکن رہا ہے اور اس نے خطے سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک کے تعاون میں ہم  آہنگی پیدا کرنے اور مساوات کے اصول پر ہمیشہ ہی احترام کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’ دنیا کو ایک ملک اور تعلیم یافتہ سماج بنانے کے آئی ٹی یو کے خواب اور نظریات کو شرمندۂ تعبیر کرنےمیں ہندوستان کا حصہ ہے۔ آئی ٹی یو کے ساتھ ہماری مضبوط شراکت داری ہے، جس کا مظاہرہ نئی دہلی میں آئی ٹی یو ساؤتھ ایشیاء ایریا آفس اور ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر قائم کرنےکے آئی ٹی یو کے حالیہ فیصلے سے ہوتا ہے۔ ہم نے جنوری 2019 تک اس سنٹر کو فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے‘‘۔

Post source : pib