November 21, 2018

حیدرآباد میں ساڑھے 7 کروڑ سے زائد رقم ضبط

حیدرآباد میں ساڑھے 7 کروڑ سے زائد رقم ضبط
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 7 نومبر/ حیدرآباد سٹی پولیس کو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تین مقامات پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم  برآمد ہوںیی ہے۔ نامپلی باغ عامہ کے پاس ایک گاڑی سے پولیس کو 5 کروڑ روپیے ملے۔سیف آباد پولیس نے رقم ضبط کرلی۔ بنجارہ ہلز اور شاہ عنایت گنج علاقوں میں پولیس کو تلاشی کے دوران گاڑیوں سے 2 کروڑ71 لاکھ 75 ہزار 150 روپیے دستیاب ہویے۔ رقم لے جانے والے افراد اطمینان بخش جواب دینے اور رقم سے متعلق دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے رقم ضبط کرلی۔ واضح رہے کہ انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ بھر میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

Post source : Urduleaks news network