November 21, 2018

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی تقریب میں بھینسوں کی ہلچل

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی تقریب میں بھینسوں کی ہلچل

حیدرآباد ۔7 نومبر ( اردو لیکس ) دیوالی کے موقع پر حیدرآباد کے مشیر آباد میں مختلف ریاستوں سے لائے گئے بھینسوں کے سدر پروگرام میں دو بھینسوں نے ہلچل مچا دی ۔جس کے باعث ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔تاہم بھینسوں کے اچانک عوام کے درمیان آجانے سے کافی دیر تک وہاں موجود افراد ادھر ادھر بھاگتے ہوئے دیکھے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ مشیر آباد کے ستار باغ میں یادو طبقہ کی جانب سے سدر پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا اس پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے شرکت کی ۔بعد ازاں محمود علی تقریر کررہے تھے کہ اچانک دو بھینس بے قابو ہوکر عوام میں داخل ہوگئے ۔ان بھینسوں کو پکڑنے کے لئے 20 تا 30 افراد نے کافی مشقت کی ۔بے قابو ہوکر بھینس پارکنگ لاٹ میں گھس گئے اور کاروں کو نقصان پہنچایا ۔تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے 

Post source : urduleaks news network