November 21, 2018

سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی

سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی

حیدرآباد ۔8 نومبر ( اردو لیکس)  ملک بھر میں دیوالی کے موقع پر سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی دیکھی گئی ۔جہاں کسی بھی مقام پر عدالت کے احکامات کے مطابق پٹاخے نہیں جلاے گئے ۔سپریم کورٹ نے دیوالی کے دن رات 8 تا 10 بجے اور صبح 6 تا 7 بجے کے دوران پٹاخوں کو جلانے کا وقت مقرر کیا تھا لیکن کسی بھی ریاست میں ان احکامات پر عمل نہیں ہوا ۔تاملناڈو میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر 2100 کیس پولیس نے درج کئے اور 650 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔حیدرآباد میں دن کے اوقات میں ہی پٹاخے جلاے گئے ۔رات 12 بجے کے بعد بھی کئی مقامات پر پٹاخے جلاے گئے ۔

Post source : Urduleaks news network