November 21, 2018

قتل کے بعد نعش کا دل نکال لے گئے قاتل

قتل کے بعد نعش کا دل نکال لے گئے قاتل
Photo Credit To imagine

کرنول 8 نومبر(اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے نیلورضلع میں روڈی شیٹرکا قتل کرنے کے بعد حملہ آوراس کا دل نکال کرلے گئے۔ کرنول کے علاقہ سائی بابا گیری سے تعلق رکھنے والے روڈی شیٹرچنیا کا کسی نے قتل کردیا۔ یہ واردات دریائے تنگابھدرا کے کنارے پیش آئی۔ پولیس جب مقام واقعہ پرپہنچی تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی کہ مقتول روڈی شیٹرکے بے جان جسم میں دل موجود نہیں ہے۔ حملہ آورقتل کرنے کے بعد نعش کا دل نکال کرساتھ لے گئے۔ پرانی دشمنی کا شبہ کیا جارہا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network