November 21, 2018

میٹرواسٹیشن سے چھلانگ لگا کرخودکشی، حیدرآباد میں واقعہ

میٹرواسٹیشن سے چھلانگ لگا کرخودکشی، حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد 8 نومبر(اردولیکس) حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرواسٹیشن سے آج ایک نامعلوم شخص نے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ نامعلوم شخص نے میٹرواسٹیشن کی پہلی منزل سے مائتری ونم کی طرف چھلانگ لگادی جس کی وجہہ سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی سپنا نامی ایک خاتون نے شہر کے کتہ پیٹ میٹرواسٹیشن سے چھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش کی تھی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہاسٹل میں شریک کردیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

Post source : Urduleaks news network