November 21, 2018

لڑکی کے منہ میں پھٹ گیا پٹاخہ

لڑکی کے منہ میں پھٹ گیا پٹاخہ
Photo Credit To imagine

میرٹھ 8 نومبر(اردولیکس) دیوالی کے موقع پرایک نوجوان نے تین سال کی بچی کے منہ میں پٹاخہ رکھ کرآگ لگادی جس کی وجہہ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں پیش آیا۔ ملاک نگرکے شیشوکمارکی بیٹی تین سالہ آشا کل اپنے گھرکے سامنے کھڑی آتشبازی دیکھ رہی تھی کہ مقامی نوجوان ہرپال نے لڑکی کے منہ میں ستلی بم رکھ کرآگ لگادی جس کے نتیجہ میں پٹاخہ لڑکی کے منہ میں پھٹ گیا اوروہ شدید زخمی ہوگئی۔ لڑکی کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اسے 50 ٹانکہ دئیے گئیے لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ہرپال کے خلاف کیس درج کرلیا گیا وہ فراری میں ہے۔

Post source : Urduleaks news network